ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: بائک اور لاری کا تصادم۔ ایک شخص موقع پر ہلاک

منگلورو: بائک اور لاری کا تصادم۔ ایک شخص موقع پر ہلاک

Sun, 29 Apr 2018 18:01:51    S.O. News Service

منگلورو29؍اپریل (ایس اونیوز) پمپ ویل کے پاس ایک 26سالہ موٹر بائک سوار اس وقت موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجب ایک تیز رفتار لاری نے اسے کچل کر رکھ دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام اکشئے ہے،جو کمپالا کا رہنے والاتھا۔منگلورو کی طرف جانے والی لاری جب اکشئے کی موٹر بائک سے ٹکرائی تو وہ سڑ ک پر گرگیا اور لاری کے نیچے آجانے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ پیش آتے ہی لاری ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔اکشئے کے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ وہ ایک ڈانس گروپ کا ممبر تھا اور کسی پروگرام میں حصہ لینے کے لئے جارہا تھا۔

مقامی لوگوں نے الزام لگایا گیا کہ روڈ توسیع اور فلائی اوور کی تعمیر بہت ہی دھیمی رفتار سے ہورہی ہے جس کی وجہ سے سڑک پر یہاں وہاں گڈھے اور کیچڑ پڑا ہوا ہے اس کے نتیجے میں ٹریفک میں بڑا خلل پیدا ہوتا ہے اور اس مقام پر متعدد مرتبہ حادثے ہوچکے ہیں۔
 


Share: